• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت زمینداروں کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکی، اے کیو ایم

کوئٹہ ( پ ر)افغان قومی موؤمنٹ کے رہنما حاجی اکبرخان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ زراعت کا شعبہ ملک میں معاشی انقلاب برپا کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے لیکن حکمران جماعتیں زراعت کی بہتری کیلئے اقدامات کرنے میں ناکام ہیں صوبے کی 80 فیصد معیشت کا انحصار ذراعت پر ہے مگر حکومت زمینداروں کے مسائل حل کرنے سے قاصر نظر آرہی ہے زمیندار سال بھر محنت کے باوجود نان شبینہ کے محتاج ہیں دوسری طرف اپنے باغات بچانے کیلئے پیسہ خرچ کر رہے ہیں۔ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے سبب ڈیزل سے ٹیوب ویل چلانے پر مجبور ہیں انہوں نے کہا کہ صوبے میں جہاں بھی ذراعت ہے وہاں پر یومیہ صرف چار گھنٹے بجلی فراہم کی جارہی ہے جن باغات کو چند سال پہلے 24 گھنٹے بجلی فرہم کی جاتی تھی وہاں پر اب 20 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے جبکہ بارانی پانی ذخیرہ کرنے کیلیے ڈیمز کابھی فقدان ہے بیان میں مخلوط حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے صوبے میں زمینداروں کے مسائل حل کئے جائیں۔
تازہ ترین