• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اُنتم ڈیم کی تعمیر میں تاخیرکانوٹس لیاجائے ،احمد حسین لہڑی

کوئٹہ (سٹی ڈیسک)ممتاز قبائلی رہنمااحمدحسین لہڑی نے کہاہے کہ سب تحصیل لانڈھی شریف سے اُوپر کی جانب اُنتم ڈیم کے نام سے ایک ڈیم عرصہ پندرہ سالوں سے زیرتعمیرہے مگرکام کی رفتارانتہائی سست رفتاری کا شکار ہے ۔ ٹھیکیدار کو کام کی ادائیگی بھی کام کی نسبت سے زیادہ ہوچکی ہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ڈیم پر خرچ ہونیوالے اخراجات کی تحقیقات کرا کے ڈیم کا تعمیراتی کام جلد مکمل کیا جائے۔
تازہ ترین