• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے این پی نے پشتونوں کے حقوق پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا ،پی ایس ایف

کوئٹہ(پ ر) پشتون ایس ایف کے صوبائی صدر ملک انعام کاکڑ نے ایک بیان میں کہا ہےکہ پشتونوں کی سیاسی اور قومی بقاء عوامی نیشنل پارٹی کے پلیٹ فارم سے ممکن ہے جس نے ہمیشہ پشتونوں کے حقوق اور محکوم قوموں کی ترجمانی سیاسی ،نظریاتی اور عدم تشدد کے راستے سے کی ہےاور قوم کے نوجوانوں کو واضح پیغام دیا ہے کہ سیاست اور پشتون قوم کو حقوق د لانے کا عمل صبر و تحمل اور شعوری اور فکری انداز سے ممکن ہے، جسکی بدولت عوامی نیشنل پارٹی کافی حد تک کامیاب ہوئی ہے ملک میں پشتون کی شناخت اور اٹھارہویں ترمیم کا تحفہ پشتون قوم کو دیا ہے، پارٹی نے پشتونوں کے حقوق پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا نہ اپنے ذاتی مفادات کی خاطر پشتون قوم کو گمراہ کیا ہے فیڈریشن پارٹی اور ولی باغ کے ہر فیصلے کی مکمل طور پر تائید کرتی ہے اورجوان بازو کی حیثیت سے پارٹی کی شانہ بشانہ اور دفاع کرنا اپنا حق سمجھتی ہے ہم پشتون قوم پر واضح کرانا چاہتے ہیں کہ سیاست اور قوم کی خدمت سیاسی اور نظریاتی بنیادوں پر ہوتی ہے نہ کہ جذبات کی بنیاد پرنوجوانوں کو غلط راستے کی جانب راغب کیا جائےجو لوگ آج پارٹی اور ولی باغ کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں وہ پشتون قوم کے خیرخواہ نہیں دوسروں سے معاوضہ لیکر ایسا عمل کرنیوالوں کو ناکامی اور شرمندگی کے سوا کچھ نہیں ملے گا ۔ 
تازہ ترین