• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چمن، ایف سی کاسرحدی علاقوں میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

کوئٹہ(صباح نیوز)فرنٹیرکوربلوچستان چمن سکاؤٹس کی جانب سے چمن کے سرحدی علاقوں میں میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقادکیا گیا جس میں327سے زائد مریضو ں کا معا ئنہ اور مفت ادویات تقسیم کی گئیں ۔ترجمان ایف سی کے مطابق فرنٹیر کو ر بلو چستان چمن سکاؤٹس کی جانب سے چمن کے سرحدی علاقے کلی ابتو اور کلی اخلاص میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔کیمپ میں ایف سی کے ڈاکٹروں،لیڈی ڈاکٹر اورپیرامیڈیکل اسٹاف نے 327 سے زائدمریضو ں کا مفت معائنہ کیا جن میں50مرد،124خواتین اور 153سے زائدبچے شامل تھے ۔آئی جی ایف سی میجر جنرل فیاض حسین شاہ کی خصوصی ہدایت پر صوبے کے دور دراز اور پسماندہ علاقو ں میں ایف سی کی جانب سے مفت طبی کیمپ ایک تسلسل سے منعقد کئے جا رہے ہیں تاکہ سہو لتو ں سے محروم علاقو ں کی آبادی صحت کی مفت اوربروقت سہولیات حاصل کر سکے۔کیمپ میں مو جو د لو گو ں نے ایف سی بلو چستان کی جانب سے انسا نیت کی خدمت کے جذبے کو سراہا اورطبی کیمپ میں فراہم کی جانیوالی سہو لیا ت کی تعریف کی ۔
تازہ ترین