• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فواد حسن فواد پلی بارگین کیلئے تیار،اہلخانہ کا نیب سے رابطہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ سیل ) سابق وزیراعظم نواز شریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد نیب کیساتھ پلی بارگین پر تیار ہو گئے۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ فواد حسن فواد کے اہلخانہ نے پلی بارگین کے سلسلے میں نیب سے رابطہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق فواد حسن فواد تقریباً 100 کروڑ روپے کے اثاثوں سے متعلق نیب کو مطمئن نہیں کر سکے۔ سرکاری ملازم ہوتے ہوئے انہوں نے یہ اثاثے کن ذرائع سے بنائے۔ اس حوالے سے فواد حسن فواد نے نیب کو کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکے ۔اب فواد حسن کے اہلخانہ نے نیب سے رابطہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں بتایا جائے کہ پلی بارگین کن شرائط پر ہو سکتی ہے اور کتنی رقم ادا کرنا ہو گی۔ نیب معلوم ذرائع آمدن سے مطابقت نہ رکھنے والے اثاثوں کی مالیت کو مدنظر رکھتے ہوئے پلی بارگین کی رقم کا تعین کرتا ہے اور اس کی منظوری نیب ایگزیکٹو بورڈ سے لی جاتی ہے۔واضح رہے کہ فواد حسن فواد کو نیب نے 5 جولائی 2018ء کو آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل میں گرفتار کیا تھااور اس وقت وہ جوڈیشل ریمانڈ پر حوالات میں ہیں۔     
تازہ ترین