• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے مختلف علاقوں سے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 6ملزمان کو گرفتار کر لیا تھا۔

کراچی کے علاقے قائدآباد، شیر پاؤ کالونی سے پولیس نے اغوا کارکو گرفتار کر کے 7سال کے بچہ زین کو بازیاب کرا لیا۔

پولیس نے اغواکارمراد کو اسلحے سمیت گرفتار کیا ہے،ملزم مراد پیسوں کے عوض بچوں کو اغوا کرتا تھا۔

ادھر پولیس نے سہراب گوٹھ سے بھی ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے۔

مبینہ ٹائون کی قائد اعظم کالونی سے پولیس نے منشیات فروش یاسین عرف یاشو کو ایک کلو سے زائد چرس، نقد رقم اور ترازو سمیت گرفتار کر لیا۔

زمان ٹاؤن میں مبینہ مقابلے کے بعد پولیس نے ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کیا ہے۔

پولیس کے مطابق ایک خفیہ اطلاع پر مچھرکالونی میں چھاپا مارا گیا جس کے دوران 2ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جن کے قبضے سے اسلحہ و منشیات برآمد ہوئی ہے۔

تازہ ترین