• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور: 5 شیلٹر ہومز میں کتنے افراد نے پہلی رات گزاری؟

پشاور میں بے گھر افراد اور مسافروں کے لیے پانچ شیلٹرہوم کھول دیے گئے۔

گزشتہ رات پشاور کے مختلف علاقوں سے بسوں میں مسافروں کو شیلٹر ہوم لایا گیا جہاں قومی شناختی کارڈ پر ان کی انٹری کی گئی۔

پشاور کے پجگی شیلٹر ہوم میں رات گزارنے کے لیے تقریباً 100افراد پہنچے، کوہاٹ اڈہ کے قریب شیلٹر ہوم میں 10 اور حاجی کیمپ اڈہ شیلٹر ہوم میں 15 مسافروں کو ٹھہرایا گیا۔

وزیر اطلاعات شوکت یوسف زئی کے مطابق شیلٹر ہومز میں یو پی ایس، گرم پانی، ہیٹرز، مسجد اور ڈسپنسری کی سہولت موجود ہے، مہمان خانے میں فیملی کے لیے الگ پورشن مختص کیا گیا ہے۔

شوکت یوسف زئی کے مطابق شیلٹر ہوم آنے والے مہمان ہیں جنہیں رات کا کھانا اور صبح کا ناشہ مفت مہیا کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے پشاور میں بے گھر افراد اور مسافروں کے لیے شیلٹر ہوم کا افتتاح کیا ہے۔

تازہ ترین