آزاد کشمیر کے علاقے پلندری میں کھیل کھیل میں دو سگی بہنوں کی جان چلی گئی، بچے اصلی پستول کو کھلونا پستول سمجھ کر کھیل رہے تھے کہ گولی چل گئی۔
پولیس کے مطابق نمب گوارہ کے علاقے میں 8 سال کا بچہ حماد پڑوس میں بچیوں کے ساتھ کھیلنے ان کے گھر آیا تھا، صحن میں پستول رکھا ہوا تھا، کھلونا سمجھ کر بچے پستول سے کھیلنے لگے۔
کھیل کے دوران گولی چل گئی جس کی زد میں آکر 6 سالہ ایمن موقع پر دم توڑ گئی جبکہ 4 سالہ نور زخمی ہوئی جو اسپتال لے جانے کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی انتقال کرگئی۔