• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2018 کی سب سے زیادہ گوگل کی جانیوالی شادیاں

رواں برس دنیا بھر میںکئی نامور نام رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ، ان شادیوں میں دنیا نے بھرپور دلچسپی لی۔اس حوالے سے گوگل کی جانب سے’ دی موسٹ سرچڈ ویڈنگز‘ کی ایک فہرست جاری کی گئی ہے۔


گوگل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق سال 2018 کی سب سے زیادہ سرچ ہونے والی شادی کوئی اور نہیں بلکہ وہ شاہی شادی ہے جو رواں برس 19 مئی کو انجام پائی۔

گوگل کی سب سے زیادہ تلاش کی جانے والی شادی برطانوی شہزادہ ہیری اور امریکی اداکارہ میگھن مارکل کی ہے۔ اس شادی سے پہلے سوشل میدیا پر میگھن کے والد کے حوالے سےکئی افواہیں گردش کرتی رہیں، میگھن کے بھائی نے بھی اس شادی کو ناکام بنانے کی کوشش کی تھی مگرآخر میں دونوں ایک ہو ہی گئے۔

برطانوی عوام میں شادی کے حوالے سے زبردست جوش و خروش دیکھا گیا اور ہزاروں کی تعداد میں افراد شاہی محل کے باہر شاہی جوڑے کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے جمع ہوئے۔

دوسرے نمبر پر گوگل صارفین کو بالی ووڈ کی ڈریم گرل پریانکا چوپڑا کیشادی کی تلاش رہی ۔پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نک جونس کی پہلی دسمبر کو ہونے والی یہ شادی بھارتی ریاست راجستھان کے علاقے جودھ پور کے عمید بھون پیلس میں منعقد کی گئی۔

پریانکا نے اپنے اور نک جونس کے تعلقات کو کافی چھپانے کی کوشش کی تھی مگر میڈیا دونوں کا تعاقب کرتا رہا ۔

پریانکا چوپڑا اورنک جونس کی منگنی کی خبریں میڈیا میں گردش کرتی رہیں تاہم پریانکا نے اس حوالے سے کسی بھی قسم کی تصدیق نہیں کی تھی۔

واضح رہےپریانکا چوپڑا اور نک جونز دونوں کی ملاقات گزشتہ برس میٹ گالا کے دوران ہوئی تھی بعد ازاں دونوں کی دوستی محبت میں تبدیل ہوگئی اور اب دونوں نے ایک دوسرے کو جیون ساتھی بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

گوگل نےتیسرے نمبر پر سرچ ہونے والی شادی ملکہ برطانیہ کی پوتی شہزادی یوجین کی بتائی ہے جو 12 اکتوبر کو انجام پائی۔

شہزادی یوجین ،ملکہ برطانیہ کے دوسرے بیٹے شہزادہ اینڈریو ڈیوک آف یارک کی چھوٹی صاحبزادی ہیں جو اپنےقریبی دوست اور ایک عام شہری جیک بروکس بینک کی دلہن بنیں۔

برطانوی شاہی خاندان کی رکن شہزادی یوجینی کی شادی پر 25 ملین پاونڈ خرچ کیے گئے تھے۔ ایک عام شہری سے شادی کی وجہ سے شادی کے بعد شہزادی کو اپنے رتبے سے دستبردار ہونا پڑا۔

لیبر پارٹی کے رہنما کرس ولیم سن نے اس شادی کے اخراجات پر اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ بہت برا ہے کہشہزادی یوجین کو کوئی شاہی ذمہ داری تفویض نہیں کی گئی تاہم وہ شاہی تخت سنبھالنے کے حوالے سے 9ویں نمبر پر ہیں۔ شادی کی تقریب کے دوران شاہی محل اور گردونواح میں سکیورٹی اہلکاروں کی تعداد معمول سے دوگنا کر دی جائے گی۔

امریکی ٹیٹو آرٹسٹ اور ماڈل کیٹ وون ڈی کی شادی گوگل کی چوتھے نمبر پر سب سے زیادہ تلاش کی جانے والی قرار پائی ہے۔

رواں برس جون میں ہونے والی اس شادی میں ماڈل نے امریکی دلہنوں جیسا مخصوس سفید لبادس پہننے کے بجائے کالا اور لال رنگ کا جوڑا زیب تن کیا تھا۔کیٹ وون ڈی موسیقار رافیل رئیس کی دلہن بنیں ۔

گوگل پر پانچویں نمبر پر جس جوڑی کی تلاش رہی وہ بالی ووڈ کے دیپ ویر کی ہے۔

کئی ماہ کی قیاس آرائیوں کے بعدبالاآخر دپیکا اور رنویر نے سوشل میڈیا پر شادی کی تصدیق کی تھی جو 14 اور 15 نومبر کو انجام پائیں۔

چھٹے نمبر پر جس شادی کا چرچا رہا وہ امریکی نیوز اینکروں جو اسکار بورو اور میکا کی ہے جو رواں برس نومبر میںہوئی۔ اس شادی کی خاص بات یہ تھی یہ خفیہ طور پر کی گئی۔

شادی پر کوئی باراتی تھی نہ بینڈ باجا۔شام تک مختصر تعداد میں مدعو کئے گئے مہمانوں کو یہ معلوم نہ تھا کہ شادی کہاں ہے۔

ساتویں نمبر پر گوگل پر تلاش ہونے والی شادی امریکی ٹیلی وژن چینل ایچ بی او کے مشہور ڈرامے’’ گیم آف تھرون‘‘کے ذریعے دنیا بھر میں دھوم مچانے والے جانے مانے اداکار کِٹ ہیرنگٹن کی تھی۔ انہوں نے روزلیزلی کو اپنی شریک حیات بنایا۔

یہ شادی رواں سال جون میں ہوئی۔ان کی شادی کی تقریب میں پوری گیم آف تھرون کی کاسٹ نے شرکت کی اور خوب جشن منایا۔

امریکی گولفر جورڈن کی شادی آٹھویں نمبر پر سرچ کی گئی ، انہوں نے نومبر کے اختتام پر اپنی دیرینہ گرل فرینڈ اینی ویریٹ سے شادی کی۔

امریکی ماڈل اور اداکارہ ایمیلی راتا جھوسکی نے رواں برس فروری میں اچانک شادی کر کے اپنے مداحوں کو حیران کیا تھا۔انہوں نے سوشل میڈیا پر اچانک اعلان کیا تھا ۔

امریکی گلوکار کین براؤن نے بھی شادی کے بعد اچانک اس بات کی اطلاع دی تھی کہ وہ 12 اکتوبر کو شادی کر چکے ہیں ، انہوں نے اپنی بیگم کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس سے ان کے مداحوں کو ان کی شادی کی خبر ہوئی۔

شاید یہی خاص بات تھی جس نے اس شادی کو گوگل پر دسویں نمبر پر سب سے زیادہ تلاش کی جانے والی شادی بنا دیا۔

تازہ ترین