• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسٹاگرام پر عمران خان کے 10 لاکھ فالوورز


وزیراعظم عمران خان کے انسٹاگرام پر 10 لاکھ فالوورز ہو گئے۔اب تک ان کے آکاؤنٹ سے آٹھ ہزار آٹھ سو پینتیس پوسٹس کی جاچکی ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کا شمار دنیا میں انسٹا گرام پر سب سے زیادہ سرگرم اور فعال رہنماؤں میں ہوتا ہے جو ایک دن میں 10 سے زائد پوسٹ کرتے ہیں۔

وزیر اعظم نے اس بات کا اعلان ٹوئٹر پر کرتے ہوئے کہا کہ ’ میں اپنی سوشل میڈیا ٹیم کا شکر گزار ہوں کہ اس نے میرے انسٹا گرام اکاؤنٹ کو اچھی طرح چلایا۔


واضح رہے عالمی مواصلاتی ادارے کی طرف سے وزیراعظم عمران خان کے انسٹا گرام اکاؤنٹ کا دوسرا بڑا ایکٹیو اکاؤنٹ کہا گیا ہے۔

فالورز کے حساب سے انسٹا گرام پر بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی فہرست میں سب سے اوپر ہیں۔

نریندر مودی کے انسٹا گرام پر14 اعشاریہ 8 ملین فالورز ہیں۔

تازہ ترین