آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار 13؍جمادی الاوّل 1440ھ 20؍جنوری2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں جاری گیس بحران وقتی طور پر حل ہو گیا،رات 8 بجے سے سی این جی اسٹیشن کھول دیئے گئے، صنعتوں کے لئے گیس لوڈ میجیمنٹ کا فارمولا طے پا گیا، ریفائنریز کو کہہ دیا گیا ہے کہ اضافی فرنیس آئل ایکسپورٹ کریں۔

وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان نے ایسوسی ایشن رہنما شبیر سلیمان جی اور ملک خدا بخش سمیت اسٹیک ہولڈرز سے ملاقات کے بعد سی این جی اسٹیشنز کھولنے کا اعلان کیا۔

انہوں نے بتایا کہ نان زیرو ریٹڈ کیپٹو پاور کی گیس 50 فیصد کم کرکے جنرل انڈسٹری کو دی جائے گی۔

وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ فرنیس آئل امپورٹ بند کر دی گئی ہے جبکہ ریفائنریز کو کہا گیا ہے کہ فرنیس آئل ایکسپورٹ کرنے کا جلد بندوبست کریں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ گیس قلت مصنوعی نہیں تھی۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں