• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن کے خلاف انتقامی کارروائیاں بند کی جائیں، محسن باری

لندن(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے صدر محسن باری، نائب صدر ریاض کوہمروی، سیکرٹری اطلاعات زاہد مغل، رابطہ سیکرٹری پیپلز پارٹی برطانیہ سرور رانجھا، صدرہیومن رائٹس پیپلز پارٹی برطانیہ خواجہ معین الدین سید، پیپلز لیبر بیورو برطانیہ کے چیئرمین حفیظ بلوچ ، پیپلز یوتھ یورپ کے صدر آصف علی خان نے پاکستان میں حکومت کی جانب سے اپوزیشن کے خلاف احتساب کے نام پر کارروائیوں کو سیاسی انتقام قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ان کارروائیوں کو بند کیا جائے اور اگر احتساب کرنا ہے تو یہ احتساب عمران خان کو خود سے شروع کرنا چاہئے، ان پر بھی ہیلی کاپٹر کیس نیب میں ہے اور پی ٹی آئی کے بہت سے رہنمائوں اور وزراء پر بھی نیب میں کیس ہیں ان سے احتساب کا عمل پہلے شروع کرنا چاہئے۔ صرف اپوزیشن کا احتساب دراصل سیاسی انتقام ہے جسے عوام کبھی قبول نہیں کریں گے۔ ان رہنمائوں نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کو نیب کی جانب سے دیئے جانے والے نوٹس کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیسا مذاق ہے کہ جب بلاول بھٹو کی عمر سات سال سے کم تھی اس وقت ہونے والے معاملات کے بارے میں ان سے پوچھا جارہا ہے جو کہ سراسر انتقامی کارروائی ہے اور پیپلز پارٹی کے کارکن اس قسم کی کارروائیوں کو کبھی برداشت نہیں کریں گے۔
تازہ ترین