• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈوور میں ڈوبنے سے بچائے جانے والے 11تارکین میں 4بچے ہیں

لندن( پی اے )ڈوور کے نزدیک کینٹ کے ساحل پر ایک کشتی سوار ڈوبنے سے بچائے جانے والے 11تارکین میں 4بچے ہیں،بارڈر فورس کو صبح 4 بجے اس کشتی کی اطلاع ملی تھی ،ہوم آفس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ یہ گروپ 6 مردوں ایک خاتون اور4بچوںپر مشتمل تھا۔ ان میں سے 8 نے خود کو عراقی اور3نے ایرانی ظاہر کیاہے۔طبی جانچ پڑتال کے بعد ان کو امیگریشن افسران کے حوالے کردیا گیا ہے ،اطلاعات کے مطابق منگل کو دو ڈنگیز میں سوار 14 تارکین کو انگلش چینل میں ڈوبنے سے بچایاگیاتھا اور انھیں ڈوور کے ساحل پر لایاگیاتھا ۔بی بی سی نے تصدیق کی ہے کہ 3نومبر سے اب تک کم ازکم 135 تارکین برطانوی بحری حدود میں داخل ہوئے ان تارکین کی اکثریت نے خود کو ایرانی ظاہرکیا تھے۔تھاریفیوجی ایڈ سربیا کے چیف ایگزیکٹو میو ڈراگ کاکک نے جو بحیرہ بلقان سے امیگریشن کو مانیٹر کرتے ہیں کہا ہے کہ برطانیہ آنے والے ایرانی سربیا کے راستے برطانیہ میں داخل ہوتے ہیں۔بی بی سی سائوتھ ایشیا کی تفتیش کے مطابق انسانی سمگلر امیگرنٹس سے کہتے ہیں کہ سرحدیں پوری طرح بند ہونے سے پہلے ہی برطانیہ میں داخل ہوجائو۔
تازہ ترین