• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا، باراک اوباما دور کا ’ہیلتھ کیئر قانون، غیر آئینی قرار

واشنگٹن (جنگ نیوز) امریکا کی ریاست ٹیکساس کی وفاقی عدالت نے سابق صدر باراک اوباما کے دور میں بننے والے افورڈ ایبل کیئرایکٹ (اوباما کیئر) قانون کو غیرآئینی قرار دے دیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم میں مذکورہ ہیلتھ کیئر پروگرام کو منسوخ کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ واضح رہے کہ اوباما کیئر کے نام سے معروف قانون کو 2010 میں منظور کیا گیا، جس پر موجودہ امریکی انتظامیہ سخت مخالفت کرتی رہی تھی۔مذکورہ قانون سے گزشتہ برس تقریباً 1 کروڑ 18 لاکھ امریکیوں نے فائدہ اٹھایا جو ہیلتھ انشورنس خریدنے کی ہمت نہیں رکھتے تھے۔دوسری جانب اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹس نے وفاقی عدالت کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ضلعی جج ریڈ او کوننر کا فیصلہ ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب وفاقی ہیلتھ کیئرپروگرام پر 2019 کے لیے دستخط ہونے والے تھے۔وائٹ ہاؤس نے بتایا کہ کیس پر سپریم کورٹ میں اپیل کا امکان ہے تاہم اپیل کا معاملہ زیر التواء کے دوران بھی قانون پر عملدرآمد ہوگا۔

تازہ ترین