• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری لنکن وزیراعظم مہندا راجا پاکسےمستعفی ہوگئے

کولمبو (ایجنسیاں)سری لنکن وزیراعظم مہندا راجا پاکسے نے سات ہفتوں کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ اس دوران وہ ملکی پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے تھے۔ ایسا امکان پیدا ہو گیا ہے کہ سری لنکن صدر میتھری پالا سری سینا ایک مرتبہ پھر رانیل وکرمے سنگھے کو وزیر اعظم نامزد کر سکتے ہیں۔ وکرمے سنگھے کو صدر سری سینا نے رواں برس اکتوبر میں برخاست کر دیا تھا اور ان کی جگہ 26اکتوبر کو سابق صدر راجا پاکشے کو وزیراعظم نامزد کیا تھا۔

تازہ ترین