• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف سی قافلے پر حملہ ،پاکستان کا ایران سے احتجاج، ایرانی سفیر دفتر خارجہ طلب

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان میں متعین ایران کے سفیر کو آج دفتر خارجہ طلب کیا گیا اور ان سے پاک ایران بارڈر پر 30 دہشت گردوں کی جانب سے ایف سی کے قافلے پر حملے پر احتجاج کیا گیا جو بارڈر پر پٹرولنگ کر رہے تھے۔ جوابی کارروائی میں چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ 14 جوان زخمی بھی ہوئے۔ ایرانی سفیر سے شدید احتجاج کیا گیا اور انہیں ایک احتجاجی مراسلہ بھی دیا گیا اور ان سے کہا گیا کہ ایران کی سرزمین سے پاکستان میں حملے روکے جائیں اور حملے میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

تازہ ترین