• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر اجراء تک اپوزیشن دونوں ایوانوں کا بائیکاٹ کریگی

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ) اپوزیشن کا سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری ہونے تک قومی اسمبلی اور سینیٹ اجلاس کے بائیکاٹ پر اتفاق ہوگیا۔ذرائع کے مطابق ن لیگ نے اس سلسلے میں دیگر اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت مکمل کرلی ہے ،ذرائع نے بتایا کہ پیپلزپارٹی اور متحدہ مجلس عمل نے بھی ن لیگ کو ساتھ دینے کی یقین دہانی کرادی ہے تاہم اس حوالے سے حتمی منظوری پیر کو اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ اجلاس میں لی جائے گی،سپیکر کی جانب سےسعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے معاملے قانونی ماہرین سے مشاورت کا کہا گیا ہے۔  
تازہ ترین