• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کے خون کی تازہ رپورٹ سامنے آگئی

اسلام آباد(نمائندہ جنگ، نیوزایجنسیاں) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اورقومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے خون کے نمونے کی تازہ رپورٹ منظر عام پر آگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق رپورٹ میں ایک بار پھر کینسر کا باعث بننے والے اجزاء کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق شہباز شریف کے جسم میں کرو موگرینن اے اجزاء کی موجودگی معمول سے کئی گناہ زیادہ پائی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف کا کل (پیر) کے روز اسلام آباد میں طبی معائنہ کیا جائیگا۔
تازہ ترین