• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علماء اور معمر افراد کو ہیلمٹ کی پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا جائے،جمعیت

کوئٹہ(پ ر) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کی کنویننگ باڈی کااجلاس ضلعی کنوینرمولاناخورشیداحمدکی صدارت میں ہواجس میں ضلعی کنویننگ باڈی کے ارکان نے شرکت کی۔اجلاس میں کوئٹہ میں رکن سازی مہم کی تیاریوںکاجائزہ اور رکن سازی مہم پراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تمام یونٹوں کے کنوینرز پر زور دیا گیاکہ وہ رکن سازی مہم کوتیزکریں۔اجلاس سے مولانا خورشید احمد،حافظ بلال ناصر،عزیزالرحمٰن عزیزی،حافظ محمدیوسف رحیمی،حاجی نعمت اللہ ملاخیل،مولانامحمدہاشم ،حافظ تاج الدین،مولانامحمدایوب ایوبی،مفتی احسان الحق، مولاناجمال الدین،مولاناضیاء الرحمن ،حاجی بشیر احمدکاکڑ، عبدالواسع سحر،حافظ عبدالقادر ،مولاناالطاف شاہ، سالار علاؤالدین،حافظ مسعوداحمد،مفتی ابوبکر،حاجی قاسم خان خلجی،مولانافیض محمد فیضان ، مولانا عزیز اللہ، مولانا عبدالباقی ،چوہدری محمدعاطف،مفتی عبدالسلام، حافظ دوست محمد،حافظ فضل محمد،مولانامحمدعثمان پرکانی، حکیم حبیب اللہ،عبدالوہاب آغااورکمانڈرعلی محمد مہترزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ علماء کرام اور چالیس سال سے زائدعمرکے افرادکو موٹرسائیکل پرہیلمٹ سے مستثنیٰ قرار دیا جائے۔ علماء پگڑی کے ساتھ ہیلمٹ کس طرح استعمال کریں،ایس ایس پی ٹریفک پولیس کوئٹہ نذیراحمدکردنے گزشتہ دنوں جمعیت کے وفدکویقین دلایاتھاکہ وہ علماء کرام کوہیلمٹ استعمال کرنے سے مستثنیٰ قراردینے کے احکامات جاری کریں گے مگراب تک اس پرعمل درآمدنہیں ہوا جس سے علماء میں بے چینی پائی جاتی ہے۔
تازہ ترین