• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی وزیر اطلاعات کا اخبار مارکیٹ کیلئے 5لاکھ روپے کا اعلان

کوئٹہ(پ ر)اخباری صنعت سے وابستہ ایکشن کمیٹی سے کامیاب مذاکرات کے بعد وزیراطلاعات میر ظہور بلیدی ٗ صوبائی وزیر خوراک میر اسد بلوچ اور نومنتخب ممبر ا سمبلی لالا رشید نے اخبار مارکیٹ کا دورہ کیا۔ آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے صدر میر احمد راسکوہ وال ٗ صوبائی صدر عبدالنبی سمالانی ٗ سینئر نائب صدر شاہ جہان بلوچ ٗ نذر ناصر ٗ ضیاء الرحمان ساسولی ٗ صاحبزادہ عبدالقدوس ٗ نصیب اللہ کاکڑ اور خان ولی خان ناصر نے ان کا استقبال کیا اس موقع پر مرکزی صدر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اخبار مارکیٹ میں قومی اور مقامی اخبارات فولڈ اور تقسیم ہوتے ہیں ۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اخبار فروش اخباری صنعت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں انہوں نے اخبار مارکیٹ کی تعمیر و مرمت کیلئے 5لاکھ روپے کا اعلان کیا ۔ تین سال سے رکی ہوئی سالانہ گرانٹ دس دن کے اندر جاری کرنے کے احکامات جاری کئے اور میزان چوک کے بکسٹال ا ور بہبود فنڈ کی تفصیلات طلب کیں آخر میں مرکزی صدر ا ور صوبائی صدر نے وزراء کا شکریہ ادا کیا۔
تازہ ترین