• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلی ترخہ اور گردونواح میں صفائی کی صورتحال نا گفتہ بہ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کلی ترخہ وگردونواح کے مکین مختلف مسائل کا شکارہیں صفائی کی صورتحال ناگفتہ بہ اور نکاسی آب کا نظام درہم برہم ہے تفصیلات کے مطابق کلی ترخہ و اطراف کے علاقوں میں صفائی کی صورتحال انتہائی ابتر ہے ہر طرف کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جس سے شدید بدبو اور تعفن پھیل رہاہے جبکہ نکاسی آب کا نظام بھی انتہائی ناقص ہے نالیوں میں کچرہ پھنس جانے کی وجہ سے گندا پانی سارا دن سڑکوں پر بہتا رہتا ہے لوگوں بالخصوص خواتین اور بچوں کا پیدل چلنا بھی محال ہو کر رہ گیا ہے اہل علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور علاقے میں صفائی کی صورتحال بہتر اور نکاسی آب کا نظام درست کیا جائے۔
تازہ ترین