• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بولان میڈیکل ٹیچرز ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل،ڈاکٹر خان محمد صدر منتخب

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) بولان میڈیکل ٹیچرز ایسوسی ایشن کے انتخابات بی ایم سی اورسول ہسپتال میں ہوئے جس میں فینڈز پینل اور یونائیٹڈ پینل نے حصہ لیا نتائج کے مطابق فرینڈز پینل نے 60 فیصد نشستوں پر جبکہ یونائیٹڈ پینل نے 40 فیصد نشستوں پر کامیابی حاصل کی ۔ کمیٹی کے مطابق ڈاکٹر خان محمد صدر، نائب صدر پروفیسر ڈاکٹر اشرف اچکزئی ، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عبدالصمد گچکی ، جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر بزن بلوچ، ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹر ظہور شاہ، فنانس سیکرٹری ڈاکٹر عاشق حسین، پریس سیکرٹری ڈاکٹر خلیل بلوچ ، کو آرڈینیشن سیکرٹری ڈاکٹر عارف اچکزئی،فیمیل سیکرٹری ڈاکٹر رخسانہ کاسی ہونگے۔ الیکشن کمیٹی نے نو منتخب کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے امید کااظہار کیا ہے کہ وہ ٹیچنگ کیڈر ڈاکٹروں کے مسائل حل کرینگے۔
تازہ ترین