• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قتل اور دہشت گردی کے ملزم کو 29سال قید، بیٹا بری

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گری کی خصوصی عدالت نمبر دو راولپنڈی کے جج سلیمان بیگ نے قتل اور دہشت گردی کے الزام میں گرفتار ملزم کو مجموعی طور پر 29سال قید 80ہزار روپے جرمانہ اور تمام منقولہ وغیرمنقولہ جائیداد ضبط کرنے کا حکم دیکر جرم ثابت نہ ہونے پر ملزم کے بیٹے کو بری کر دیا۔ صدر بیرونی پولیس نے دہشت گردوں بارے اطلاع پاکر پندرہ اکتوبر 2015کو ڈھوک فقیراں اقبال روڈ کے علاقہ میں کارروائی کی تھی جہاں کرائے کے مکان میں رہائش پذیر آصف مصطفٰی اور اس کے گھر والوں نے مزاحمت کرتے ہوئے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں ایک پولیس افسر شہید جبکہ ملزمان کی ایک عورت جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئی تھیں۔پولیس نے بارود قبضے میں لیکر آصف مصطفٰی اور اس کے بیٹے ذوالقرنین کو گرفتار کرلیا، جرم ثابت ہونے پر گزشتہ روز عدالت نے باپ کو قید اور جرمانہ کی سزا سناکر بیٹے کو عدم ثبوت پر بری کر دیا۔
تازہ ترین