• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی این جی اسٹیشنز رات آٹھ بجے بند ہوجائیں گے

سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز آج رات 8 بجے بند کردیے جائیں گے۔

سندھ میں ہفتے بھر کی بندش کے بعد سی این جی اسٹیشنز کھل گئے تھے جس کے بعدگاڑی والوں نے سکون کا سانس لیا ۔

کراچی میں بسیں سڑکوں پر آنے سے شہریوں کی دشواری میں کمی کی امید کی جاتی ہے مگر سات روز بعد کھلنے والی سی این جی آج رات آٹھ بجے پھر بند ہوجائے گی۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ سندھ میں آج رات بندش کے بعد سی این جی منگل کی صبح 8 بجے دستیاب ہوگی۔

تازہ ترین