• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں بھی سردی بڑھ گئی ۔شہر میں آج بھی سرد ہواؤں کا راج ہے۔ آئندہ24گھنٹوں کے دوران کراچی کا موسم خشک اور سرد رہنے کا مکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت12 اعشاریہ 5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 48 فیصد ہے۔

شہر میں شمال مشرقی علاقوں سے ہوائیں 18 کلو میٹری فی گھنٹی کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

دوسری جانب کالام اور اسکردو میں سب سے کم درجہ حرارت منفی 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، کوئٹہ میں منفی سات رہا ۔

شدید دھند کے باعث خانیوال ملتان موٹر وے ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ۔ بستی ملوک ، لودھراں اور بہاول پور بھی دھند کی لپیٹ میں ہیں جس کے باعث ڈرائیورز کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ دو سے تین روز کے دوران پنجاب کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں دھند کا امکان ہے ۔

تازہ ترین