ارجنٹینامیں بھاری بھرکم ٹرکوں کے درمیان شاندار اسٹنٹ شو منعقد ہوا جس میں ماہر ڈرائیورز اور منچلے بھاری بھرکم ٹرکوں کے ذریعے خطرناک اور حیران کن کرتب پیش کیے۔
مونسٹر جیم نامی مقابلے کیلئے بھاری بھرکم ٹرک چلاتے ڈرائیورز ڈونٹ اسٹنٹ،ڈرفٹنگ ،قلابازیاں لگانے اور اونچی نیچی رکاوٹیں تیز رفتاری سے عبور کرتے دکھائی دیے ۔
انہیں دیکھنے کیلئے بڑی تعداد میں لوگ اس اسٹنٹ شو میں شریک ہوئے۔