• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب سے15 کلو گٹکا، 750 کلو ناقص مچھلی پکڑی گئی

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئےگٹکے کے 15 ہزار پیکٹ اور 750 کلو ناقص مچھلی پکڑلی۔

ڈی جی پنجاب اتھارٹی محمد عثمان کے مطابق گٹکا خفیہ گوداموں کی چیکنگ کے دوران برآمد ہوا۔

محمد عثمان کا کہنا ہے کہ گٹکا منہ کے کینسراوردیگر موذی امراض کا سبب بنتا ہے،پنجاب پیور فوڈ ریگولیشن کے تحت گٹکے پر مکمل پابندی عائد ہے۔

لاہور کےمچھلی منڈی لوہاری گیٹ سے 750 کلو باسی مچھلی پکڑی گئی۔

محمد عثمان کا کہناہے کہ مزید بہتری کے لیے 37 فوڈٖ پوائنٹس کو اصلاحی نوٹسز بھی جاری کیے گئے،خوراک کا کاروبار کرنے والوں کوقوانین کے مطابق معیاربرقرار رکھنا ہو گا۔

تازہ ترین