• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کپ ہاکی کا فائنل نیدر لینڈ اور بیلجیئم کے درمیان آج کھیلا جائے گا ، ڈچ ٹیم کامیاب ہوئی تو وہ سب سے زیادہ 4 مرتبہ عالمی کپ جیتنے کا پاکستانی ریکارڈ برابر کر دے گی، اگر بیلجیئم فاتح بنا تو وہ پہلی بار عالمی چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کرے گا۔

بھارت کے شہر بھوونیشور میں ہاکی ورلڈ کپ کے آخری دن آج نئے عالمی چیمپئن کا فیصلہ ہوگا ۔

ٹائٹل کے لیے مد مقابل ہوں گی بیلجیئم اور نیدر لینڈ کی ٹیمیں ہیں،نیدرلینڈ یہ اعزاز پہلے بھی 3 بار حاصل کر چکا ہے ، ایونٹ میں اسے جرمنی کے علاوہ کسی دوسری ٹیم کی جانب سے کوئی خاص مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا ہے۔

نیدرلینڈ آج فائنل میں فاتح بنتا ہے تو وہ چار مرتبہ ورلڈ کپ جیتنے کا پاکستان کا ریکارڈ برابر کر دے گا۔

دوسری جانب بیلجیئم کی ٹیم پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچی ہے، لیکن اس ٹورنامنٹ میں اس کی فارم شاندار ہے ، وہ ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست ہے ، اس نے پاکستان ، جرمنی ، انگلینڈ سب ہی کو آؤٹ کلاس کیا ہے ۔

میگا ایونٹ کا یہ میگا فائنل پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے کھیلا جائے گا، اس سے پہلے انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں تیسری پوزیشن کا میچ کھیلیں گی۔

تازہ ترین