آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار 13؍جمادی الاوّل 1440ھ 20؍جنوری2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمت مارکیٹ کے ساتھ منسلک ہے،مہنگا ہونے کا معاملہ وزیرخزانہ اسد عمر کے علم میں تھا اور وہ پہلے ہی اس معاملے پر اپنی وضاحت دے چکے ہیں۔

پنجاب ریونیو اتھارٹی ہیڈ کوارٹر میں ادائیگیوں کے آن لائن سسٹم کی افتتاحی تقریب میں گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ کے ہمراہ وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت نے تقریب میں شرکت کی۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ سیلز ٹیکس کی آن لائن ادائیگی کا سسٹم کاروباری طبقے کیلئے بہت سود مند ہے،ٹیکس کا ڈیجیٹل نظام ہی خوشحال پاکستان کی ضمانت ہے۔

انہوں نے کہا کہ روپے کو مستحکم کرنے کےلیے کوشاں ہیں ،جبکہ ڈالر کی قیمت کے حوالے سے وزیر خزانہ بیان دے چکے ہیں،انہوں نے بتایا کہ موجودہ حکومت کے سو روزہ پلان میں ڈیجیٹل سسٹم شامل ہے۔

طارق باجوہ نے کہا کہ تمام ادائیگیوں کو ڈیجیٹل آن لائن پیمنٹ کی طرف لا رہے ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے موبائل ٹیکس ختم کیا جس سے ٹیکس نیٹ پر فرق پڑا ہے۔

اس موقع پر وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت کا کہنا تھا کہ ہم بزنس کرنے والوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں