• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

سانحہ اے پی ایس پر نیا نغمہ ’ہمیں آگے ہی جانا ہے‘ ریلیز

آئی ایس پی آر نے شہدائے اے پی ایس پشاور کے لئے نیا نغمہ’ ہمیں آگے ہی جانا ہے‘ ریلیز کر دیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ دشمن کبھی کامیاب نہیں ہوں گے،امن خوشحالی کے اہداف حاصل کرکے رہیں گے۔

انہوں نے خصوصی نغمے کو پوسٹ کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہ ہم ایک پرعزم قوم ہیں اور ہمارے دشمن کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ قومیں جدوجہد اور یقین محکم سے کامیاب ہوتی ہیں، ہم متحد اور کامیاب ہوں گے ۔

اے پی ایس پشاور سانحے کی چوتھی برسی کے موقع پر آئی ایس پی آر کے مطابق ہمیں آگے ہی جانا ہے نغمے کے ٹائٹل سے مثبت پیغام دیا گیا ہے۔

نغمے میں دشمن کی چالوں میں نہ آنے، آگے بڑھنے کے عزم،علم کے سورج کے طلوع ہونے ۔ اپنے شہدا کو نہ بھولنے اور ملکی یکجہتی و ہم آہنگی کا پیغام دیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے نغمے ’ہمیں آگے ہی جانا ہے‘ کو عمران رضا نے تحریر کیا ہے، جس کے موسیقار صابر علی بگا ہیں اور اس گیت کو ننھے گلوکار زائر علی بگا نے گایا ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین