• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مراد علی شاہ نے فواد چوہدری کو ہرجائی قرار دیدیا

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو ہرجائی قرار دے دیا۔

شکار پور میں میڈیا سے گفتگو میں سید مراد علی شاہ نے کہا کہ فواد چوہدری ہرجائی ہے کل کسی اور کے گن گارہے تھے آج کسی اور کے گیت گارہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نیب کا کام منصفانہ احتساب کرنا ہے، انتقام میں ملوث ہونا نہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی پارٹی ہے،آصف زرداری جلسوں کے ذریعے اسلام آباد کے حکمرانوں تک سندھ کے عوام کی آواز پہنچارہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ملک کو 70فیصد ریونیو دینے والے صوبے کی گیس بندکرنا زیادتی ہے،گیس کی بندش کےخلاف سندھ حکومت نے وفاق کے سامنے بھر پور آواز اٹھائی ہے۔

تازہ ترین