• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا یہ حال کرنے والے آج عوامی ہمدرد بن رہے ہیں، علی زیدی

وفاقی وزیربرائےجہاز رانی و سمندری امورسید علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ پاکستان کا یہ حال کرنے والے آج عوام کے ہمدرد بننے کی اداکاری کرکے کسے بےوقوف بنارہے ہیں؟ پہلے پیپلزپارٹی سندھ تک محدود ہوئی اب جیل تک محدود ہونے والی ہے۔

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زردای کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انھوں نے مزید کہا کہ یہ وہ لوگ ہیں جوپاکستان کودلدل میں پھنسا کرآج تماشائی بن کر مزے لے رہے ہیں۔ سیاست کی نیشنل ٹیم نے ملک لوٹنے میں ہیٹ ٹرک کی، جمہوریت کے لیے جیل جاتے تو تب بڑی بات تھی، لاوارث کشتیوں اور لانچوں میں اربوں روپے پاکستانی قوم اورسندھ کےعوام کے ہیں، اس بے رحمی کا مظاہرہ کسی اورملک میں ہوتا تو سانس لینے کی مہلت بھی نہ ملتی۔

ان کا تجربہ صرف لوٹنےکا ہےاوران کی پناہ گاہ جمہوریت ہے، ان کی لوٹ مار، اقربا پروری، ظلم و بربریت سے جمہوریت بدنام ہوئی۔وفاقی وزیرجہازرانی نے کہا کہ زرداری صاحب کوڈالرزکابہت پتہ ہے، انھیں چاہیے کہ ایف آئی اےکوبتادیں توملک کابھلاہوجائےگا،پریشان نہ ہوں،ہمیں ڈالرکاپتہ ہےکہ وہ قومی خزانےمیں ہی جائےگا۔

علی حیدر زیدی نے کہا کہ زرداری صاحب آپ کی حکومتیں ڈالربیرون ملک اپنے خزانوں میں جمع کراتی رہیں ہیں،معیشت کی نہیں،آپ اپنےفارن کرنسی اکاونٹس کی فکرکریں جن میں ڈالربھیجتے رہے ہیں۔

تازہ ترین