• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا طالبان مذاکرات ، پاکستانی تعاون کا امریکا اور کابل کی جانب سے خیرمقدم

پاکستان کے تعاون سے پیر کو ہونے والے امریکا طالبان مذاکرات کا امریکا کی جانب سے خیر مقدم کیا گیا ہے، افغانستان کا کہنا ہے کہ افغان امن عمل میں پاکستان کا تعاون مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔

افغانستان میں ترجمان امریکی سفارتخانے کا امریکی ریڈیو سروس وائس آف امریکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت کی طرف تعاون بڑھانے کے کسی بھی اقدام بشمول طالبان، افغان حکومت اور دیگر افغانوں کے درمیان مذاکرات کا امریکا خیر مقدم کرتا ہے۔

امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے طالبان سمیت دیگر فریقین سے ملاقاتیں کی ہیں اور افغان مسئلے کے حل کے لیے وہ یہ ملاقاتیں جاری رکھیں گے، دوسری طرف ترجمان افغان وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا طالبان مذاکرات کرانا افغان عمل کے لیے پاکستان کا پہلا عملی قدم ہوگا، پاکستانی تعاون فیصلہ کن اہمیت رکھتا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے جمعے کو پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکا طالبان مذاکرات پیر سے شروع ہونے کا بتایا تھا۔

تازہ ترین