• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین کرکٹ بورڈ معاملات پربراہ راست کنٹرول کیلئے کوشاں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی بورڈ کے کئی معاملات براہ راست اپنے کنٹرول میں کرنے کیلئے کوششوں میں مصروف ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق لاہور میں گذشتہ دنوں جب جو نیئر سلیکشن کمیٹی کی تشکیل پر بات چیت شروع ہوئی تو احسان مانی نے اپنے تین ڈائریکٹر کو میٹنگ سے باہر جانے کا مشورہ دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ احسان مانی کئی ڈائریکٹر کے کام کرنے کے انداز اور ان کی پروفیشنل صلاحیتوں سے خوش نہیں ہیں۔ اس لئے وہ چاہتے ہیں کہ خود فیصلے آزادانہ انداز میں کریں۔ بورڈ میں پائی جانے والی بد انتظامی کے بارے میں جب احسان مانی سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ کوئی غلط کام نہیں کروں گا نہ کسی کو اجازت دوں گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جونیئر چیف سلیکٹر باسط علی کو فارغ کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
تازہ ترین