• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وسطی امریکی ملک نکارا گوا میں پولیس کا صحافیوں پر تشدد ،7 زخمی

نیویارک(ایجنسیاں)وسطی امریکی ملک نکاراگوا میں پولیس کے تشدد کے باعث 7صحافی زخمی ہو گئے۔ یہ صحافی صدر ڈینیئل اورٹیگا پر تنقید کرنے والے میڈیا کے خلاف پولیس کے کریک ڈاؤن پر مظاہرہ کر رہے تھے۔ نکاراگوا کے صدر کیخلاف پر تشدد عوامی مظاہروں کا سلسلہ کئی ماہ سے جاری ہے جس میں اب تک سینکڑوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ماناگوا حکومت نے مظاہروں کی کوریج کرنے والے آزاد صحافتی اداروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر رکھا ہے۔ انسانی حقوق اور صحافیوں کی عالمی تنظیموں نے نکاراگوا میں صحافیوں پر تشدد کی مذمت کی ہے۔

تازہ ترین