• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کارپوریٹ ٹیکس جمع کرانے کی آخری تاریخ31 دسمبر ہی رہے گی

اسلام آباد(حنیف خالد) ایف بی آر کارپوریٹ نےسیکٹر کو31 دسمبر 2018 تک آن لائن سالانہ آمدن ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی ہدایت کی ہے ایف بی آرنے کہا ہے کہ جن کمپنیوں کا مالی سال اور سالانہ حسابات کی کلوزنگ30 جون 2018 کو بند ہوئے ہیں وہ ٹیکس سال2018 کا واجب الادا ٹیکس لازمی طور پر31 دسمبر تک جمع کرانے کے پابند ہیں اس آخری تاریخ میں کوئی توسیع ایف بی آر نہیں کریگا ایف بی آر نے گزشتہ میں بھی کارپوریٹ ٹیکس جمع کرانے کی آخری تاریخ31 دسمبر2017 سے نہیں بڑھائی تھی پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنیاں پاکستان اسٹاک ایکسچینج اور سکیورٹی ایکسچینج کمیشن کی لسٹڈ/ رجسٹرڈ کمپنیاں جن کی تعداد 80 سے90 ہزار ہے کو 31 دسمبر 2018 تک سالانہ آمدن کا30 فیصد کارپوریٹ ٹیکس جمع کرانا ہوگا۔
تازہ ترین