• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ووکس ویگن نئے انداز میں موٹر شو میں آئے گی

جنیوا (آئی این پی)سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں آئندہ سال مارچ میں ہونے والے موٹر شو کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ووکس ویگن ذرائع کا کہناہے کہ وہ اپنی اس کار کو جدید تر بناکر اس شو میں پیش کریگی جس نے1960کے عشرے میں زبردست شہرت حاصل کی تھی اور شہرت کی بڑی وجہ یہ تھی کہ اس میں لگے ہوئے ٹائروں کا سائز اس وقت مروج گاڑیوں میں لگے ہوئے ٹائروں سے کہیں زیادہ بڑا تھا۔کمپنی ذرائع کا کہناہے کہ اس کار کی ایک اور نمایاں خصوصیت اس میں لگا ہوا رول بار تھا جسکی مدد سے گاڑی آگے پیچھے باآسانی ہوسکتی تھی۔کمپنی ذرائع کا کہناہے کہ اسے شکل و صورت میں جدید بنانے کا مقصد یہ ہے کہ گیس وغیرہ کا اخراج کم کیا جائے اور ماحولیات کو جس حد تک محفوظ رکھا جاسکتا ہے رکھا جاسکے۔اسکا بنیادی نمونہ1960کی اس کلاسک کار جیسا ہے جو مائرز مینکس ڈیون بگی کے نام سے بھی جانا جاتا تھا اور اسے ووکس ویگن کی اصلی بیٹل چیسس پر تیار کیا گیا تھا۔ آنے والی گاڑی میں بڑے ٹائر اور رول بار تو ہوں گے مگر اس میں ایک خاص قسم کی ونڈ شیلڈ لگی ہوگی جسے وقت ضرور ت لگایا اور کھولا جاسکے گا۔ واضح ہو کہ اسکی اصل کار80سال پہلے فیشن کی دنیا سے الگ کردی گئی تھی۔
تازہ ترین