• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسئلہ کشمیر صرف مذاکرات سے حل ہوگا، قتل عام کامعاملہ ہر سطح پر اٹھائیں گے، وزیرخارجہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر صرف مذاکرات سے حل ہو گا،قتل عام کا معاملہ ہر سطح پر اٹھائیں گے، تمام سیاسی قوتوں اور کشمیری عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ مقبوضہ خطے کے معاملے میں اپنے سیاسی اختلافات بھلا کر متحد ہوجائیں۔ ،دنیا بھر میں پاکستانی سفارتخانے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کو اجاگر کریں ۔جبکہ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کشمیریوں کو اپنا مستقبل روز بھارتی فورسز کے ہاتھوں14 کشمیری شہید ہوئے جبکہ 300 سے زائد زخمی ہیں جن میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہے،اس صورت حال پر بین الاقوامی اداروں کو متحرک کرنے کے لئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور او۔ آئی۔ سی کو بھارتی مظالم پر خط بھی لکھا ہے اور ان سے فون پر بھی بات کی ہے دونوں سربراہوں کو فوری طور پر مداخلت کرتے ہوئے اپنا کردار ادا کرنے کی درخواست کی ہے جبکہ مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر او۔ آئی۔ سی گروپ کا اجلاس بلانے کی تجویز بھی دی ہے۔

تازہ ترین