• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈالر مہنگا ہونے کا معاملہ وزیر خزانہ کے علم میں تھا، اسٹیٹ بینک

لاہور(این این آئی)اسٹیٹ بینک کے گورنر طارق باجوہ نے کہا ہے کہ ڈالرمہنگا ہونے کا معاملہ وزیرخزانہ اسد عمر کے علم میں تھا اور وہ پہلے ہی اس معاملے پر اپنی وضاحت دے چکے ہیں‘روپے کی قدر مستحکم کرنے کیلئے کوشاں ہیں‘سپریم کورٹ نے موبائل ٹیکس ختم کیا جس سے محصولات پر فرق پڑا، 100 روزہ پلان کے تحت ادائیگیوں کو آن لائن کی طرف لارہے ہیں۔اتوارکو لاہور میں پی آر اے ہیڈکوارٹرز میں ادائیگیوں کے آن لائن نظام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ سیلز ٹیکس کی آن لائن ادائیگی کا سسٹم کاروباری طبقے کیلئے بہت سود مند ہے‘ٹیکس کا ڈیجیٹل نظام ہی خوشحال پاکستان کی ضمانت ہے‘طارق باجوہ نے کہا کہ تمام ادائیگیوں کو ڈیجیٹل آن لائن پیمنٹ کی طرف لا رہے ہیں۔گورنر اسٹیٹ بینک نے کہاکہ وزیرخزانہ نے ڈالر کے بڑھنے پر خود وضاحت پیش کی، انہوں نے خود کہا اس حوالے سے بات ہوگئی تھی، ڈالر کی قیمت مارکیٹ کے ساتھ منسلک ہے، امریکی کرنسی کے ریٹ بڑھنے کا معاملہ اسد عمر کے علم میں تھا۔

تازہ ترین