• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

FBR نے مزید 20 ہزار نان فائلرز کو نوٹس جاری کر دیئے، حماد اظہر

لاہور (نمائندہ جنگ) وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا ہے کہ FBRنے مزید 20ہزار نان فائلرزکونوٹس جاری کر دیئے ہیں۔ علیمہ خان کے کیس کے بارے حکومت پر کوئی دباؤموجود ہے اور نہ کسی نے کوئی ہدایت جاری کی ہے۔ ان کا فیصلہ میرٹ پر مطابق ہوگا۔ جس موبائل کی ڈیوٹی جمع نہیں ہوگی وہ30دن میں بندہوجائیگا۔انہوں نے گزشتہ روز ڈی جی پی آر آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ٹیکس گزاروں کو سہولتیں فراہم کرنے کے لئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو ایک موبائل اپلیکشن تیار کر رہا ہے جس کے تحت آئندہ مالی سال سے موبائل فون سے گوشوارے داخل کرائے جاسکیں گے۔ وزیر مملکت نے واضح کیا کہ مالی سال 2018۔19کے انکم ٹیکس کے گوشوارے داخل کرنے کی تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی۔ گوشوارے داخل کرانے کی آخری تاریخ 17 دسمبر ہے۔ انہوں نے کہا کہ 15 دسمبر 2017ء کے مقابلے میں 2018ء میں 30فیصد انکم ٹیکس کے گوشوارے داخل کئے گئے ہیں۔ 17-18 میں 11لاکھ 2 ہزار 533 گوشوارے داخل ہوئے تھے جبکہ مالی سال 2018-19ء کے لئے 15 دسمبر تک 14 لاکھ 18 ہزار 402 گوشوارے داخل کئے گئےتھے۔

تازہ ترین