• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی آرمی چیف کی ڈھٹائی، کشمیری مظاہرین کو دہشت گرد قرار دیدیا

اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سکیورٹی فورسز کی جانب سے مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں شہادتوں پر ندامت اور شرمساری کے بجائے بھارتی آرمی چیف نے ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پتھرائو کرنے والے مظاہرین کو پتھر کا جواب گولی سے دیا جائے گا۔ ایک امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے بے حسی اور سفاکی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اور پتھرائو کرنے والے مظاہرین کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر ادھر سے پتھر آئے تو ان کا مقابلہ پیلٹ گن کی گولیوں سے کیا جائے گا میں اپنے سپاہیوں کو پتھروں سے نہیں مرنے دوں گا۔ بھارتی فوج کے سربراہ نے فخریہ انداز میں بتایا کہ جب میرے سپاہی یہ پوچھتے ہیں کہ ہم پتھر کا جواب کس طرح دیں تو میرا جواب یہی ہوتا ہے کہ بندوق استعمال کریں اس لئے اب وہ ایسا ہی کر رہے ہیں۔

تازہ ترین