• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں شدیددھند،بالائی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرگیا

اسلام آباد (نمائندہ جنگ‘این این آئی) ملک کے بیشتر حصوں میں سردی کی شدید لہر اتوار کو بھی برقرار رہی ،بالائی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر گیا۔خانیوال ملتان موٹروے تیسرے روز بھی بند ‘ ملتان میںٹمپریچر 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بالائی علاقے کالام اور اسکردو میں سب سے کم درجہ حرارت منفی 9 ڈگری سینٹی گریڈ ،کوئٹہ میں منفی 6 ریکارڈ کیا گیا ۔کراچی میں ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں اور کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور پشاور میں درجہ حرارت 2 ، لاہور 5، مری صفر اور ملتان میں 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
تازہ ترین