• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان میں آج سی این جی اسٹیشنز بند

کراچی(این این آئی)کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان میں گیس لوڈ مینجمنٹ شیڈول کے تحت آج(پیر) صبح 8بجے ایک بار پھرسی این جی اسٹیشنز کو گیس کی سپلائی معطل کردی جائے گی۔ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی نے کہا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں تمام سی این جی اسٹیشنز کوپیرکی صبح 8بجے 24گھنٹوں کے لیے بندکردیاجائے گا۔ترجمان ایس ایس جی سی نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا کہ اتوارکوسندھ بھر میں تمام سی این جی اسٹیشنز کو مطلوبہ پریشر کے مطابق گیس سپلائی کی جارہی ہے جو بلاتعطل پیرکی صبح تک جاری رہی۔
تازہ ترین