• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوک اسٹوری ٹیلنگ کانفرنس کا آغاز 15دسمبر کو مقامی ہوٹل میں ہوا۔دو روزہ کانفرنس کے اغراض و مقاصد اور تعارف آئی آر سی کے وسیم احمد نے بیان کیا، اس کے بعد مشہور پنجابی لوک گلوکارہ بشرہ صادق نے ہیر پڑھی۔

امریکن سفارت خانے کے نمائندے نے کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کیا اور کانفرنس کے انعقاد کو سراہا اور اس کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔

ڈاکٹر فوزیہ سعید نے کانفرنس کے شرکاء کا تعارف پیش کیا۔ڈاکٹر فوزیہ سعید نے کانفرنس کی تھیم بیان کی۔

واشنگٹن ڈی سی سے بذریعہ Skype نیشنل ہسٹری میوزیم واشنگٹن کے پاول ٹیلر اور رابرٹ پونیشان نے میوزیم کی اہمیت اور دنیا بھر میں میوزیمز کے کلچر کے فروغ میں کردار اور اہمیت،میوزیم کی تعریف اور تاریخ بیان کی۔انہوں نے ایشیا اور سینٹرل ایشیا کے کلچر لیٹریچر پر اپنے کام سے کانفرنس کے شرکاء کو آگاہ کیا اور Greetness in Diversity کی اہمیت اور کردار سے کانفرنس کے شرکاء کو آگاہ کیا۔

پاکستان آرمی میوزیم کے سربراہ بریگیڈیئر عدنان سلیم نے پا ک آرمی میوزیم کی تاریخ اور قیام کے مقاصد بیان کیےاور پاکستان آرمی کی تاریخ کو نیوجنریشن تک پہنچانے کے لیے پاک آرمی میوزیم کے کردار پر روشنی ڈالی۔

گلگت بلتستان کے کلچرل سیکریٹری عاصم تیوانہ نے خطاب کیا اور کانفرنس کے شرکاء کو بتایا کہ G.B کے دس اضلاع ہیں۔پندرہ لاکھ کی آبادی ہے اور سیاحوں کی سالانہ آمد پندرہ لاکھ ہے۔دیو مالائی کہا نیاں ہیں،گلگت بلتستان میں کوئی میوزیم نہیں ہے مگر پورا گلگت بلتستان میوزیم ہے۔گلگت بلتستان کے حسین نظاروں اور وادی پر بنی ڈاکیو منٹری فلم دکھائی گئی۔

کانفرنس سے مشہور سندھی ادیب و شاعر اختر درگاہی ،سندھیالوجی انسٹی ٹیوٹ سندھ یونیورسٹی کے سربراہ اسحاق سمیجو، حاکم علی شاہ بخاری،ندیم نیاز ریئس اختر نے بھی خطاب کیا۔

تازہ ترین