• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قبائلی اضلاع میں معدنیات نکالنے میں عوام کیساتھ تعاون کامطالبہ

پشاور(نامہ نگار)تحریک حقوق قبائل نے مرکزی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ قبائلی اضلاع میں معدنیات نکالنے میں عوام کیساتھ تعاون کرکے انہیں جدید مشینری فراہم کی جائے اور بیرو ن ممالک پختون مزدوروں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے اقداما ت کئے جائیں ۔ تحریک حقوق قبائل کا اس حوالے سے پشاور میں اجلاس منعقد ہوا جس میں تحریک کے رہنماؤں گل نواز مہمند ، افتخار ملاگوری ، ڈاکٹر عمران آفریدی اور رزاق آفریدی سمیت دیگر نے شرکت کی ، اجلاس کے شرکاءنے کہاکہ مہمند ، باجوڑ،خیبر اور حسن خیل سب ڈویژن سمیت دیگر قبائلی اضلاع میںماربل ، کوئلہ ، جپسم اوردیگر معدنیات ہیں جس کو نکالنے کیلئے مقامی افراد کے پاس جدید مشینری نہیں اسلئے حکومت مقامی لوگوں اور ٹھیکیداروں کو سہولیات کی فراہمی کرے ۔
تازہ ترین