• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضمنی الیکشن میں عوام مخلص قیادت منتخب کریں، عتیق الرحمان

پشاور ( نیوزڈیسک) امیر جماعت اسلامی ضلع پشاور عتیق الرحمٰن نے کہا ہے کہ ضمنی بلدیاتی انتخابات میں عوام کے پاس بہترین موقع ہے کہ خدمت کے لیے جماعت اسلامی کے امیدوار کو کامیاب کرائیں ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے اخون آباد ، وزیر باغ اوریوسی آسیہ میں کارنر میٹنگ سے میں کیا ، انہوں نے کہا کہ جب بھی عوام نے جماعت اسلامی پر اعتماد کا اظہار کیا ہم نے انہیں مایوس نہیں کیا ۔ انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت نے عوام کو زندگی کے بنیادی سہولیات سے محروم کر دیا ہے پشاو رمیں سڑکیں کھنڈرات کا نقشہ پیش کر رہے ہیں ، انہوں نے کہاکہ عوام کے پاس بہترین موقع ہے کہ خدمت کے جذبے سے سرشار نمائندوں کا منتخب کر یں ۔
تازہ ترین