• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قوت سماعت سے محروم 35بچوں میں آلات سماعت تقسیم

پشاور(لیڈی رپورٹر)پاکستان پرونشل سروسز اکیڈمی پشاور میں چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے زیر تربیت افسران کی جانب سے قوت سماعت سے محروم 35بچوں میں سماعت کے آلات تقسیم کئے گئے۔ تقریب کے مہمان خصوصی سابق چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا عبداللہ تھے اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پراونشل سروسز اکیڈمی پشاور نگہت مہروز،اساتذہ، قوت سماعت سے محروم بچوں کے والدین اور مختلف صوبوں کے زیر تربیت 78 ویں کورس کے افسران بھی موجود تھے۔ عبداللہ نے کہا کہ قوت سماعت سے محروم ان بچوں میں آلات سماعت تقسیم کرنا ایک ہمدرد، دوستانہ اور بہترین معاشرے کی عکاسی کرتا ہے، تمام طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے اور مخیر حضرات آگے آکر ان جیسے بچوں کی داد رسی اور مدد کریں۔انہوں نے کہا کہ یہ بچے وطن عزیز کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کرسکتے ہیں ۔
تازہ ترین