• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور شہر کے ارد گرد تجاوزات کو ختم کرنیکا مطالبہ

پشاور(نامہ نگار) سماجی شخصیت غضنفر نے کہا کہ امن وامان کی صورتحا ل اور طالب علموں کی سہو لت کےلئے گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول نمبر 3پشاور سٹی کے ارد گرد تجاوزات کو ختم کیاجائےاور مسمار کی جانے والی دیوارکو دوبارہ تعمیر کیا جائے ۔ جبکہ سکول کے پرنٹس کمیٹی میں تاجروں کے بجائے والدین کوشامل کیا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس حوالے سے فوری طور پر اقدامات کرے تجاوزات کے خاتمے کے لئے آپریشن کیا جائے۔
تازہ ترین