• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم لیگ ن قبائلی رہنماکی وفات 3روزہ سوگ کا اعلان

پشاور (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن قبائلی اضلاع نے مسلم لیگ ن ضلع باجوڑ کے صدر حاجی راحت یوسف کے انتقال پر تین روزہ سوگ منانے کا اعلان کیا ہے ۔ مسلم لیگ ن نے قبائلی اضلاع کے لئے انکی وفات کو بہت بڑا سیاسی نقصان قراردیا ہے ۔ مسلم لیگ ن قبائلی اضلاع کے سینئر رہنماء سید ولی شاہ آفریدی ،ضلع خیبر کے صدر حاجی بادشاہ آفریدی ،مہمند کے صدر حاجی زرخان صافی ،کرم کے صدر عبدالکریم عابد ،شمالی وزیرستان کے صدر لیاقت خان اور اورکزئی کے صدر ملک سپین گل نے حاجی راحت یوسف کی وفات پر گہرے غم ورنج کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مسلم لیگ ن کو بہت بڑا سیاسی نقصان پہنچا ہے۔ اور مرحوم آخری دم تک مسلم لیگ ن کے ساتھ وابستہ رہے اور مشکل ترین وقت میں بھی پارٹی کا ساتھ نہیں چھوڑا اور اپنے قائد محمد نوازشریف کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے رہے اور عرصہ تیس سال میں سیاسی وفاداری تبدیل نہیں کی۔
تازہ ترین