• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمرانوں کے بیانات دینے سے مسائل حل نہیں ہونگے ، جمعیت ن

کوئٹہ(پ ر)جمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستار چشتی نے کہا ہے کہ بدامنی اور اغوا کاری کے مسلسل واقعات سے عوام کا جینا محال ہو چکا ہے تاجر اور ڈاکٹرز دن دیہاڑے اغوا ہو رہے ہیں لیکن حکومت خاموشی سے تماشائی بن چکی ہے حکومت ڈاکٹر اور تاجروں کو تحفظ نہیں دے سکتی تو پھر حکومت کا جواز کیا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت فی الفور ڈاکٹر ابراہیم خلیل کو بازیاب کرائے اور جرائم اور بدامنی کی روک تھام کیلئے عملی اقدامات اٹھائے رشوت کی وجہ سے جرائم پیشہ افراد کا راج ہے جمعیت علمائے نظریاتی عوام کی جان و مال کے عدم تحفظ پر خاموشی اختیار نہیں کر سکتی منصوبے کے تحت حالات خراب کئے جا رہے ہیں۔ صرف مذمتی بیانات دینے سے مسائل حل نہیں ہوتے ہیں ۔
تازہ ترین